Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں قتل عام کے ذمہ دار مودی بھی ہیں؛ بھارتی اداکار نے آئینہ دکھا دیا

Share It:


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم انسانوں کے جانی نقصان پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار پرکاش راج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں شرکت کی۔

انھوں نے فلسطین کا عالمی شہرت یافتہ رومال اپنے کندھے پر رکھا جو غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔

اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کہیں بھی انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو ایسے وقت میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔

اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مودی جی دنیا کو وِشو گرو بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن جب بے گناہ بچے، عورتیں اور بوڑھے غزہ میں قتل ہو رہے ہیں تو ان کی زبان کیوں بند ہے؟”

پرکاش راج نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکا بھی اس ظلم میں شریک ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کی اس وقت کی حکومت نے بھی اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

پرکاش راج نے کہا کہ ایک فنکار اور ایک شہری کی حیثیت سے فلسطینی عوام کی جدوجہد اور دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اداکار پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ فنکاروں کی اصل ذمہ داری صرف پردے پر کردار نبھانا نہیں بلکہ سچ بولنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول