Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

Share It:


یونان: غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

فلوٹیلا میں شریک پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رات کے وقت دس ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد اور آگ کے گولے برسائے گئے، تاہم فلوٹیلا کے شرکا کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غزہ پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔

درجنوں کشتیوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق حملے میں ایسا خطرناک کیمیکل بھی پھینکا گیا جس سے انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی کارروائی دراصل خوف و ہراس پھیلانے اور فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے روکنے کی کوشش ہے۔

مشتاق احمد نے عالمی برادری اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کا نوٹس لیں اور اس معاملے کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرہ توڑنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پوری دنیا کو اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ ایک چھوٹی سی ریاست اپنی دہشت گردی اور بدمعاشی سے عالمی امن کو یرغمال بنا رہی ہے۔ مشتاق احمد نے کشتی پر ہونے والے ڈرون حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول