Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں نسل کشی کی مذمت انسانیت کا تقاضا ہے، یہود دشمنی نہیں؛ برطانوی اداکارہ

Share It:


برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔

ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا گیا۔

ایما واٹسن نے کہا کہ مجھے یہودی مخالف کہہ کر دراصل لوگوں کو اس طرف مائل کیا گیا کہ وہ دہشت گردی کی مذمت نہ کریں اور فلسطین میں جاری نسل کشی پر بات نہ کریں۔

اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ 50 ہزار فلسطینی شہری جان سے گئے، جن میں 17 ہزار بچے بھی شامل ہیں، یہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کے لیے بھی فکر کی گنجائش ہونی چاہیے۔

ایما واٹسن نے کہا کہ یہود دشمنی اور فلسطینی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانا دو الگ باتیں ہیں، اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ دونوں پر کھل کر بات کی جائے۔

یاد رہے، ایما واٹسن نے ہیری پوٹر سیریز سے عالمی شہرت حاصل کی اور ہمیشہ سماجی اور انسانی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول