سکندر رضا کیا ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے ہیں؟

[ad_1]

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے سکندر رضا کی ٹیم میں شمولت کا عندیہ دے دیا۔

سکندر رضا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر بننے سے متعلق ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے علی خان ترین نے صرف اتنا لکھا کہ ’جلد سلطان‘۔

تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کہی جس سے شائقین کرکٹ شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ سیزن میں لاہور قلندر کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes