نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں امتحانی پرچوں کے لیک ہونے، تعلیمی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
احتجاج میں اپوزیشن رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی شخصیات بھی شریک ہوچکی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ روزگار، تعلیم، صحت اور معاشی مسائل نوجوانوں کے بنیادی مطالبات ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ یہ احتجاج صرف تعلیمی معاملات تک محدود رہتا ہے یا بھارتی سیاست پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔



