Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وفاقی وزیر تجارت کا دھاکہ میں اسکوائر فارماسیوٹیکلز کا دورہ، دوطرفہ صنعتی تعاون پر زور

Share It:

[ad_1]

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران ڈھاکہ میں واقع سکوائر فارماسیوٹیکلز پی ایل سی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت نے ادارے کی منیجمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر حکام سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں بنگلہ دیش کی دواسازی صنعت کی ترقی اور اس میں معاون حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے پلانٹ کا دورہ کیا اور پیداواری عمل، معیار کنٹرول اور تحقیق و ترقی کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کمپنی کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی معیار کی سہولیات کو سراہا۔

جام کمال خان کے ہمراہ وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے اور تجارتی بہاؤ کو آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دواسازی صنعتیں باہمی تعاون، تحقیق، اور علم کے تبادلے کے ذریعے خطے کی صحت عامہ کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں، پیداواری شراکت داری، اور ریگولیٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول