Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Share It:

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلنے والے جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026 کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا۔

جسپریت بمراہ ٹورنامنٹ میں ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے باؤلر بن گئے، بمراہ نے ممبئی انڈینز کے لیے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دیے۔

بھارتی پیسر جسپریت بمراہ آئی پی ایل کے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے، جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

آئی پی ایل 2026 میں جسپریت بمراہ کی باؤلنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔

بمراہ کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا، مخالف بیٹرز نے بمراہ کے خلاف خطرہ مول لینے کے بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔

ممبئی انڈینز کے دیگر باؤلرز کی جانب سے رنز لٹانے کے باعث بیٹرز نے بمراہ کو احتیاط سے کھیلا، وکٹیں نہ ملنے کے باعث جسپریت بمراہ کی باؤلنگ اوسط میں غیر معمولی اضافہ ہوا، تاہم خراب ریکارڈ کے باوجود جسپریت بمراہ بیشتر میچوں میں رنز کی رفتار کو روکنے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول