Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر  نئی بلند ترین سطح پر

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 972 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں  کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 015 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پی ایس ایکس جمعرات کے روز نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے واضح ہے کہ مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا رجحان بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول