خیرپور: (شکیل جانوری) پریا کماری رہائی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں لیاقت جلبانی، سوہنی پارس اور دھرنے کے دوران اغوا ہونے والے بچوں کے ورثاء کو خیرپور پولیس نے رہا کر دیا ہے۔
ایکشن کمیٹی کے مطابق بابرلو بائی پاس پر دھرنے کے دوران اغوا ہونے والے رہنماؤں اور ورثاء کی رہائی کے بعد آج پریس کانفرنس کی جائے گی۔
رہنماؤں نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران پولیس کی کارروائی، گرفتاریوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی تمام صورتحال کے حوالے سے تفصیلی موقف پیش کیا جائے گا۔
سوہنی پارس نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سندھ کے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے دوران احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔



