کراچی: (آزاد ميراڻي) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
ایس آئی یو حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلشنِ معمار کے عمر بروہی گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گرفتار تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایس آئی یو کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے کلفٹن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر آکاش کو قتل کیا تھا۔


