Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس میں 4 ارب ڈالر کے معاہدے طے

Share It:

[ad_1]

پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدے طے پا گئے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے اس موقع کو پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے کی 24 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق رائے کیا گیا جن میں زرعی مشینری، بیج سازی اور جدید اسمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کے منصوبے شامل ہیں۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پریسیژن ایگریکلچر کے ذریعے ڈیٹا پر مبنی پیداوار میں انقلابی اضافہ ممکن ہوگا جس سے پاکستان کا غذائی تحفظ اور برآمدی صلاحیت دگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے چین کی نمایاں زرعی کمپنیوں جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہوا سیڈ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا لپ چین کی 215 ارب ڈالر مالیت کی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر زرعی اجناس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں زرعی صنعتوں کے لیے مرتب کی گئی پالیسیوں نے پاک چین تعاون کو نئی سمت دی ہے اور یہ شراکت داری طویل المدتی اسٹریٹجک تعلقات کی بنیاد رکھتی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول