Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا

Share It:

[ad_1]

اسرائیل 10 نومبر سے اب تک 497 مرتبہ غزہ امن معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 10 نومبر سے جنگ بندی معاہدے کی 497 دستاویزی خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ صرف ہفتے کے روز 27 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی ہلاک اور 87 دیگر زخمی ہوئے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 342 شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، ہلاک اور 875 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 35 فلسطینیوں کو دراندازی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

غزہ حکومت نے جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور امریکا، بین الاقوامی ثالثوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی غزہ میں دو سال سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہوئی جس میں 69,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک، 170,000 سے زیادہ زخمی ہوئے اور تقریباً 90 فیصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول