Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی ہے جس میں کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خریدا تھا اور اس ڈیٹا کے ذریعے 10 سے زائد ویب سائٹس چلا رہا تھا جہاں یہ ڈیٹا کو فروخت کر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم انیس احمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اس طرح کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو خبر نشر کی تھی کہ موبائل نمبر ویب سائٹ پر ڈال کر اور اس کے مالک کا شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، ٹریول ہسٹری وغیرہ بیچی جارہی ہے، جس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول