Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد

Share It:

[ad_1]

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ اور منظم تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے۔

مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، رفتار اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ریلی میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے شرکت کی، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں۔

مقابلے نہایت سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور رہے، جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔

اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

گورنر بلوچستان نے مختلف کیٹیگریز کے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ریلی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

مؤثر سیکیورٹی انتظامات کے باعث ایونٹ نہایت پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 نے موٹر اسپورٹس کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقہ کی مثبت شناخت اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول