Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تم ہٹلر ہو؛ صدر ٹرمپ کی ہوٹل آمد پر فلسطین کے حق میں نعرے بازی، ویڈیو وائرل

Share It:

[ad_1]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف ریسٹورنٹ جو’ز سی فوڈ میں کھانا کھانے پہنچے تھے لیکن وہاں انھیں شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عشائیے کے دوران خواتین مظاہرین نے صدر ٹرمپ کو گھیرلیا اور شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور فلسطین کو آزاد کرو ! ٹرمپ ہمارے دور کا ہٹلر ہے! کے نعرے بھی لگائے۔

صدر ٹرمپ نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور فوری طور پر تو کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

تاہم جب فلسطینی نعرے بلند ہوتے گئے تو پھر سیکیورٹی اہلکاروں کو ہاتھ سے اشارہ کیا جس کے بعد خواتین مظاہرین کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔

مظاہرہ کرنے والے خواتین جنگ مخالف تنظیم "کوڈ پنک” سے وابستہ تھیں۔ اس گروپ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ٹرمپ نے ہماری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا۔

گروپ نے انسٹاگرام پر مزید لکھا کہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ (ٹرمپ) کبھی سکون سے کھانا نہیں کھاسکیں گے جب تک مظلوم عوام محاصرے میں ہیں۔

تاہم عشایئے کے بعد تقریر میں اپنی سیکیورٹی پالیسیوں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کبھی ملک کا خطرناک ترین شہر تھا لیکن اب یہ محفوظ ہے۔

اس دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی صدر کے ساتھ موجود تھے اور مہمانوں سے مصافحہ کرتے رہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول