Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

 جشن میلاد النبیﷺ، پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد

Share It:

[ad_1]

ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

حسبِ روایت  محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی اہلیہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعت و کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

تقریب کے آغاز میں لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں ایسی بابرکت محفل کا انعقاد نہ صرف ہمیں آنحضورﷺ کی شان ِاقدس میں درود و سلام پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی سعادت بھی عطا کرتا ہے تاکہ ہم اپنی روز مرہ کی زندگیوں کو ان سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی اس مبارک محفل میں ہم اس سال مئی کے مہینے میں اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی خاص مہربانی سے حاصل ہونے والی معرکہ حق میں فتح پر بھی شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے جوانوں کو کامیابی عطا کی۔ 

اس موقع پر زہرا نورانی، راحیلہ فردوس، الماس آصف، انیلہ، عظمیٰ ولی، نیئر نقوی، تسنیم رئیس، تہمینہ علی اور طیبہ نے آنحضور ﷺ کی شان میں کلام پیش کیے۔ محفل کا اختتام  وطن عزیز کی سربلندی اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے خصوصی دعا پر کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول