Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پڈعیدن کے قریب ڈائریا کی وبا، کئی بچے متاثر، 7 سالہ بچہ جاں بحق

Share It:

نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب گاؤں حسین بخش جویو میں ڈائریا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے، جس کے باعث والدین میں خوف اور تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

گاؤں میں ڈائریا میں مبتلا 7 سالہ بچہ تنویر ولد رفیق جویو جاں بحق ہوگیا۔ بچے کو پیٹ کی تکلیف، قے اور اسہال کے باعث پڈعیدن اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ورثا کے مطابق سہولیات کی کمی کے سبب اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔

دیہاتیوں کے مطابق علاقے میں 10 سے زائد بچے بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں، جبکہ مناسب علاج کی سہولیات میسر نہیں۔ مکینوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں بھیج کر وبا پر قابو پایا جائے اور مزید معصوم جانوں کو بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول