نوشہرو فیروز: (محمد عادل عباسی) نیشنل ہائی وے بائی پاس پر بزم ایونیو کے سامنے خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والا دوسرا نوجوان بزم ایونیو کے رہائشی اصغر منگی کا بیٹا تھا۔ نوجوانوں کی نعشیں گھروں تک پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق قومی شاہراہ پر مرمتی کام کی رفتار سست ہونے کے باعث سڑک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جب کہ حادثات کی روک تھام کے انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔



