Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

Share It:

[ad_1]


کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے "بینک آف بلوچستان” کے قیام کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ منصوبہ قابلِ عمل قرار پایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بینکنگ کی معیاری سہولیات ملیں گی، بلوچستان کے عوام جلد خوش خبری سنیں گے، بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، بینک صوبائی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کا منصوبہ جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول