Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری؛ مسلم ملک نے سکہ جمادیا

Share It:

[ad_1]

ایئر ہیلپ نے سال 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی سالانہ فہرست جاری کر دی جس میں 10 میں سے چار مسلم ممالک شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کی درجہ بندی کے لیے وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیمز پروسیسنگ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

جس کے لیے یکم اکتوبر 2024 سے 30 سمتبر 2025 تک کے عرصے تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

اس فہرست میں درجہ اوّل پر مسلم ملک قطر کی قطر ایئرویز ہے جو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

باوجود اس کے ایئر ویز وقت کی پابندی میں دسویں اور کلیمز پروسیسنگ میں پندرہویں پوزیشن پر ہے لیکن صارفین کی رائے میں واضح طور پر دیگر تمام ایئرلائنز سے آگے رہی۔

ایئر ویز کے بعد بہترین ہوائی کمپنیوں میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز اور تیسرے نمبر پر برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک رہی۔

جس کے بعد دنیا کی دس بہترین ایئرلائنز میں آسٹریلیا کی کنتاس، مالٹا کی ایم کے مالٹا ایئرلائنز، ایئرو میکسیکو، عمان ایئر، سعودی عرب کی سعودیہ، جرمنی کی برسلز ایئرلائنز اور ایل او ٹی پولش ایئرلائنز شامل ہیں۔

حیران کن طور پر عالمی شہرت یافتہ ایمیریٹس اس فہرست میں سولہویں نمبر پر رہی اگرچہ اسے صارفین کی رائے میں دوسری بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا تھا۔

تاہم کلیمز پروسیسنگ میں کمزور کارکردگی نے ایمیریٹس کی مجموعی رینکنگ کو بہت متاثر کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا کی کوئی بھی ایئرلائن اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول