Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ربیع الثانی  کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو  نے اعلان کردیا

Share It:

[ad_1]


کراچی:

ملک میں ربیع الثانی کے چاند کی رویت کے حوالے سے  سپارکو نے اعلان جاری کردیا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 00:54 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی توقع ہے۔

23 ستمبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 46 منٹ ہونے کی توقع ہے۔

فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 23 ستمبر 2025 کی شام کو نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں (موسم صاف ہونے کی صورت میں)۔ اس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر 2025 کو ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان صرف رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول