Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف زمبابوے کی بیٹنگ جاری

Share It:

[ad_1]

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19.2 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان آغا 1 اور بابراعظم0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان اور محمد نواز نے بالترتیب 37 اور 21 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 جبکہ رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریم کریمر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیڈیوناشے مارومانی 30، برینڈن ٹیلر 14، رائن برل 8، ٹونی مُنیونگا 3 ، ٹاشنگا موزیکیوا 2، بریڈ ایونز 2 اور ٹینوٹینڈاماپوسا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا بالترتیب 34 اور 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ابرار احمد، سلمان مرزا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول