Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فرانس کی جیل سے دو قیدی انوکھے انداز سے فرار؛ پولیس اہلکار حیران و پریشان

Share It:

[ad_1]

فرانس کی ایک جیل سے دو قیدی بیڈ شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جیل حکام نے گنتی کے دوران دونوں قیدیوں کو کم پایا۔

جب ان قیدیوں کے سیل گئے تو ان کی کوٹھڑی کی کھڑی کی سلاخیں کٹی ہوئی تھیں اور اس سے نکلنے کے لیے بستر کی چادر کو باندھ کر رسی کی طرح استعمال کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق فرار ہونے والوں میں 19 سالہ نوجوان شامل ہے جو اکتوبر 2024 سے قتل کی کوشش کے الزام میں زیر حراست تھا۔

فرار ہونے والا دوسرا قیدی اپنے شریک حیات پر تشدد اور دھمکیوں کے مقدمے میں 2023 سے قید ہے اور اپنی سزا کاٹ رہا تھا۔

جیل حکام نے بتایا کہ مفرور قیدیوں نے پرانی طرز کی دستی آریاں استعمال کیں اور کئی ماہ سے جیل توڑنے کے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ یہ جیل 19 ویں صدی میں تعمیر ہوئی تھی اور اس کی حالت اب نہایت خستہ ہوچکی ہے جب کہ سو قیدیوں کی گنجائش میں 311 قیدی رہ رہے ہیں۔

فرانس میں قیدیوں کا جیل سے فرار کا دو ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پہلا واقعہ 15 نومبر کو ہوا تھا جس کے قیدی کو بعد میں پکڑ لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امرہ کے فرار اور بعد ازاں گرفتاری کے بعد فرانس کی جیلوں کی سیکیورٹی پر پہلے ہی سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول