Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور: مریم اورنگزیب کا پنجاب کی پہلی ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ

Share It:

[ad_1]


لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور میں پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تمام اسٹالز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے حکومت پنجاب کے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب نے فیصل آباد و  گوجرانوالہ میٹروز، پنجاب ائیر لائن اور مری گلاس ٹرین منصوبوں، ای ٹیکسی اسکیم کیلئے گاڑیوں اور اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کو سراہا جبکہ مسافروں کیلئے بنائے گئے جدید ماڈل بس اسٹاپس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو وزیراعلیٰ مریم نواز کے گرین موبیلیٹی وژن کی عکاسی کر رہی ہے، مریم نواز شریف ماڈرن گرین موبلیٹی سسٹم کے مطابق عوام کےلیے ماڈرن الیکٹرک بسز، آٹومیٹڈ ریل سسٹم اورہاٸی اسپیڈ ریل کے نظام کو متعارف کروا رہی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کو سستی، باعزت، معیاری اورماحول دوست ای میس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ مریم نواز کا ویژن ہر شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا انعقاد پنجاب حکومت کا منفرد اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای وہیکلز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی،  محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا یہ اقدام جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد قائم کر چکا ہے۔لوگوں کو پہلی بار ایک ہی چھت تلے جدید ای وہیکلز کا مشاہدہ کرنے کو مل رہا ہے، ایکسپو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا شرکت کرنا  حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول