ملتان (ویب ڈیسک) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں کم از کم 5 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حادثے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔



