Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مبنی ٹیلی فلم ’’بے گناہ‘‘ کا ٹیزر جاری

Share It:

[ad_1]

دنیا کی کسی بھی شوبز انڈسٹری سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اس کا ایک مظاہرہ نئی ٹیلی فلم بے گناہ ہے۔

عالمی سیاست کے الٹ پھیر اور عیار دشمنوں کی مکاری کو بے نقاب کرنے اور اپنا بیانیے کی فروغ کے لیے ڈراما اور فلم انڈسٹری ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

پڑوسی ملک نے اپنے کئی کالے کرتوتوں کو اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں۔

پاکستانی ٹیلی فلم "بے گناہ” مودی سرکار کے ایک ایسے ہی ناٹک کا پول کھولنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں چشم کشا حقائق بتائے گئے ہیں۔

بے گناہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے ہی سیاحوں کو سیاسی فائدے کی بھینٹ چڑھایا اور الزام پاکستان پر لگا کر جنگ چھیڑ دی۔

ٹیلی فلم بے گناہ کی کہانی یہیں نہیں رکتی بلکہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب اور بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کا بھی احاطہ کرتی ہے۔

ٹیلی فلم میں شمعون عباسی، نازش جہانگیر، کامران جیلانی، حسن نیازی، حماد فاروقی اور سلیم شیخ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بے گناہ کے ہدایتکار شمعون عباسی ہیں جب کہ کہانی علی معین اور عرفان چانڈیو نے لکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹیزر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

ایک مداح نے لکھا: "آخرکار پاکستان نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا شروع کیا ہے۔”

ایک اور نے کہا: "یہ ڈراما بھارت کا اصل چہرہ دکھائے گا۔” حتیٰ کہ ایک بھارتی مسلمان فین نے کمنٹ کیا: "میں یہ ضرور دیکھوں گا!

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 ہلاکتیں ہوئی تھیں اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول