Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیک ویلی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

Share It:

[ad_1]

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے حکومت پاکستان ، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبا کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اور پاکستان کا اسٹریٹجک اشتراک ایک لاکھ ڈویلپرز کو فنی مہارت کی تربیت فراہم  کرنے میں معاون ثابت ہوگا، اے آئی لیڈرز فیلوشپ پروگرام کے تحت 100 اداروں کو اے آئی کے استعمال میں مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ موبائل ایپس، ڈیجیٹل سروسز اور ای کامرس کے ذریعے 2030 تک سالانہ 6.6 ارب ڈالرز کی برآمدات متوقع ہیں جبکہ ایک سال کے اندر مکمل اسمبلی لائن کا قیام اور معروف  ٹیک کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل معیشت و ترقی کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول