پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایک بھارتی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایک بھارتی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور بالی ووڈ کے مقابلے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اتنی بڑی نہیں ہے۔ پاکستان میں سپر اسٹارز کا کوئی تصور موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں پہلے ہی بڑے بڑے نام موجود تھے، وہاں انہوں نے شہرت حاصل کی اور اسٹار کے طور پر پہچانے گئے۔ عاطف اسلم نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کے دنوں کو یاد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes