Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب میں صنعتی کارکنوں کو مفت فلیٹس کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع

Share It:

[ad_1]


لاہور:

پنجاب میں صنعتی کارکنوں کو مفت فلیٹس کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر انتقال کرنے والے صنعتی ورکرز کی بیوگان کیلئے بھی 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2 فیصد کوٹہ ہوگا۔

 ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل اسٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں صنعتی کارکنوں کو 750 فلیٹس مفت دیے جائیں گے، ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکن فلیٹ کیلئے گھر بیٹھے  www.pwwf.punjab.gov.pk،www.labour.punjab.gov.pk پر اپلائی کرسکتے ہیں۔

مفت فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ اورساؤتھ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کیلئے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول