Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چمپینز کی سہیلی، جنگل کی آواز؛ ممتاز سماجی کارکن انتقال کرگئیں

Share It:

[ad_1]

دنیا بھر میں جنگلی حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک کی روح رواں ڈیم جین گوڈال 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ڈیم جین گوڈال ایک مطالعاتی دورے پر کیلی فورنیا پہنچی تھیں جہاں مختلف تحقیقی اداروں اور جامعات میں لیکچر دیئے۔ اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دوران علاج چل بسیں۔ 

جین گوڈال لندن میں 3 اپریل 1934 کو پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی انہیں جانوروں سے بے حد محبت تھی، اور ابتدائی تعلیم و تربیت کے فوری بعد ہی ایک ایسے سفر کا آغاز ہوا جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔

انھوں نے 1960 میں،تنزانیہ کے گومبی اسٹریم گیم ریزرو کی طرف قدم رکھا، جہاں جنگل میں رہنے والے چمپینزیز کی زندگی کا مطالعہ شروع کیا۔

ڈیم جین گوڈال نے عام رائے کے برعکس یہ ثابت کیا کہ چمپینزیز نہ صرف جذبات رکھتے ہیں بلکہ انسانوں سے ملتے جلتے پیچیدہ سماجی تعلقات اور رشتہ داریاں بھی پائی جاتی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی پایا کہ چمپینزیز اوزار کا استعمال کرنے کی مہارت بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل سجھا جاتا تھا کہ یہ ہنر صرف انسانوں کے پاس ہے۔

یہ ڈیم جین گوڈال ہی تھیں جنھوں نے پہلی بار یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا کہ چمپینزیز گوشت بھی کھاتے ہیں ورنہ اس سے قبل اس جانور کو ہمیشہ صرف سبزی خود سمجھا گیا۔

بعد ازاں 1977 میں انھوں نے اپنے نام سے جین گوڈال انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور جنگی حیات اور جانوروں کی بقا اور رہائشی ماحول کے تحفظ کے لیے کام کیا۔

اپنی اس سرگرمی کو دوام بخشنے کے لیے ڈیم جین گوڈال نے 1991 میں Roots & Shoots تحریک کا آغاز کیا۔

جس کا مقصد نوجوانوں کو ماحول، جانور اور انسان کے تعلق کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔ یہ اس مقصد کے لیے پہلی عالمی کاوش ثابت ہوئی۔

جین گوڈال کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا جن میں بشمول برطانوی سے ’’ڈیم‘‘ کا خطاب، امریکی صدر کا "Medal of Freedom”، اور دیگر بین الاقوامی سائنس و تحفظِ حیوانات کے اعزازات شامل ہیں۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول