Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راشد خان نے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کا ون ڈے ریکارڈ برابر کردیا 

Share It:



کراچی:

افغان اسٹار اسپنر راشد خان نے ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں اڑاکر سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کرلیا۔

 راشد نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 یا زائد شکار کیے، اُن سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6،6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں محمد شامی (بھارت)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) اورلانس کلوسنر (جنوبی افریقہ) بھی 6،6 بار کارنامہ انجام دینے والوں میں شامل ہیں۔

 ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 باریہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔

 دوسرے نمبر پر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول