شکارپور (رپورٹر) حساس اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے جنو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری سیل کردی، کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کے 4,660 بیگ جعلی کھاد برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے۔
مختیارکار ساجد چنہ کے مطابق شیر محمد شیخ کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد اور اسے تیار کرنے والی مشینری ضبط کی گئی، جبکہ فیکٹری کے منشی سرفراز کو گرفتار کرلیا گیا۔
مختیارکار کے مطابق فیکٹری اور مشینری سیل کردی گئی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


