Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نئی اداکارہ سے موازنہ کرنے پر علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

Share It:


صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ان افواہوں پر ردِعمل دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نئی اداکارہ نذیہہ زینب، جو ڈرامہ جما تقسیم میں ’صدرا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہن ہیں یا کیونکہ وہ ان سے مشابہت رکھتی ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب کو علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔ تاہم اب علیزے نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ 

علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’میری کوئی بہن نہیں ہے۔ میرے گھر والوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک علیزے برداشت کر سکتے ہیں، اس لیے میں اکلوتی ہوں۔‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے جب نئے اور باصلاحیت فنکاروں کا موازنہ موجودہ مشہور شخصیات سے کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ہر فنکار کی اپنی شناخت اور صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے ان کی انفرادیت کو سراہا جانا چاہیے۔

علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا بھی دوسروں سے موازنہ کیا گیا، جو ان کے لیے ناخوشگوار تجربہ تھا اور انہیں بلکل پسند نہیں تھا کوئی انہیں کسی اور اداکارہ سے ملائے۔ ان کا کہنا تھا، ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں خود پسند ہوں، تو ہاں ہوں کیونکہ میں نے خود کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔‘‘

علیزے شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول