Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرہ ادا کرلیا

Share It:

[ad_1]

کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا‘۔

اریج فاطمہ نے مزید بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں عبادت کرتے ہوئے گزرا، جہاں انہیں حطیم میں نماز ادا کرنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگرچہ وہ حجر اسود کے قریب پہنچ گئیں تھیں، لیکن ہجوم کی وجہ سے اسے بوسہ نہیں دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صبر اور تحمل بھی عبادت کی ایک صورت ہے۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اب وہ اسے شکست دے کر زندگی کی طرف واپس لوٹ گئیں ہیں۔ انہوں نے مداحوں کیلئے کینسر سے آگاہی کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول