Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا

Share It:


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر فوجی جھڑپ میں سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹیرِف (درآمدی محصولات) نے کئی جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹرمپ نے کہا، “اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں سات نئے اور خوبصورت جہاز تباہ ہو گئے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک لڑے تو امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

https://x.com/KamranSarwar98/status/1983168102960652437?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1983168102960652437%7Ctwgr%5Ef5997ae8d0cad4e29880f3b4648b71acff170ab6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1272643

انہوں نے کہا، “ہم نے واضح کر دیا تھا کہ اگر تم لوگ لڑو گے تو کوئی ڈیل نہیں ہوگی، اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر معاملہ ختم ہو گیا۔”

یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی جھڑپ میں پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں، جن میں رافیل بھی شامل تھا، جس کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے۔ تاہم بھارت نے طیاروں کی تباہی کے دعوے کو تسلیم کرنے سے گریز کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول