Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ندھی اگروال ایک فلمی تقریب کے دوران اس وقت خوفناک صورتحال سے دوچار ہوگئیں جب بے قابو ہجوم نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔

یہ واقعہ ان کی آنے والی فلم ’دی راجا صاحب‘ کے گانے ’’ساہنا ساہنا‘‘ کی لانچ تقریب میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ندھی اگروال ایونٹ ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں، مردوں کا ہجوم ان کے اردگرد جمع ہو جاتا ہے۔ شدید دباؤ اور بدنظمی کے باعث اداکارہ کو بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ موقع پر سیکیورٹی مؤثر انداز میں صورتحال سنبھالتی نظر نہیں آتی۔

Unfcukingbelievable. pic.twitter.com/Wnb788KoFY
— Wokeflix (@wokeflix) December 17, 2025

یہ مناظر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ آخر فلمی تقریبات میں خواتین فنکاروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے۔ معروف گلوکارہ چن مئی سری پاڈا نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ مردوں کا ایسا رویہ ہے جو ’’لکڑ بھگوں سے بھی بدتر‘‘ ہے، بلکہ لکڑ بھگوں کی مثال دینا بھی ان کی توہین ہوگی۔

کئی صارفین نے ذمے داری براہِ راست فلم کی ٹیم اور ایونٹ مینجمنٹ پر ڈال دی۔ ایک تبصرہ نگار نے لکھا کہ یہ مداحوں کا جنون نہیں بلکہ ناقص انتظامات کا نتیجہ ہے، جہاں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کا کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا۔ بعض افراد نے تو یہاں تک کہا کہ یہ لوگ مداح نہیں بلکہ مداحوں کے بھیس میں درندے ہیں۔

اب تک نہ تو ندھی اگروال اور نہ ہی فلم ’دی راجا صاحب‘ کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر فلمی ایونٹس میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بحث چھیڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ندھی اگروال نے فلم منا مائیکل سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں تیلگو اور تمل سنیما میں اپنی شناخت بنائی۔ وہ جلد ہارر کامیڈی فلم ’دی راجا صاحب‘ میں نظر آئیں گی، جس میں پربھاس، سنجے دت اور مالاویکا موہنن بھی شامل ہیں۔ فلم 9 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول