کندھ کوٹ (شاہد بھنگوار): رسالدار شاہی واہ میں ڈوبنے والے دو بچوں میں سے ایک بچے کی لاش 24 گھنٹے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔
کندھ کوٹ کے رسالدار شاہی واہ میں ڈوبنے والے نوجوان لالو گولو کی لاش 24 گھنٹوں کے بعد گہنو شاخ کے قریب سے مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لی گئی، جبکہ دوسرے بچے کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔



