Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، ساتویں ٹیم 175 کروڑ میں فروخت، 8ویں کیلئے 185 کروڑکی بولی

Share It:


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوا جہاں ساتویں فرنچائز ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی جبکہ آٹھویں فرنچائز کو اوزیڈ ڈیولپرز نے ریکارڈ 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کرنے کے لیے آج بولی کا عمل اسلام آباد جناح کنونشن میں مکمل ہوا جس میں دس گروپس نے شرکت کی تاہم علی ترین گروپ نیلامی سے عین وقت پر دست بردار ہوگیا بعدازاں 9 گروپس نیلامی میں شریک ہوئے۔

ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے اولین رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی دی گئی، پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔

ایف کے ایس نے بولی میں 13 کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔ آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75 کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔

آٹھویں ٹیم کی نیلامی

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بولی کے لیے 170 کروڑ روپے بس پرائزرکھی گئی، جس کے لیے سب سے پہلے آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی پیش کش کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم آئی ٹو سی نے اس کے بعد وقفہ لیا۔

ایم نیکسٹ نے وقفے کے بعد 176 کروڑ کی بولی لگا دی، اوزیڈ ڈیولپرز نے 178 کروڑ کی پیش کش کردی۔

آئی ٹو سی نے 180 کروڑ روپے کی بولی لگادی جبکہ اوزیڈ ڈیولپرز نے وقفہ لیا اور واپسی پرایک کروڑ کا اضافہ کرتے ہوئے 181 کروڑ روپے کی بولی لگا دی جبکہ آئی ٹو سی نے 182 کروڑ کی پیش کش کردی۔

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بولی کے لیے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اوزیڈ ڈیولپرز نے بولی میں بڑی چھلانگ لگائی اور پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگا دی اور لیگ کی مہنگی ترین ٹیم خرید لی۔

اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید نے ریکارڈ بولی کے حوالے سے بتایا کہ اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید نے بتایا کہ پہلے سے منصوبہ بندی تھی لیکن فیصلہ عین وقت پر ہوا، ایک بجٹ تھا لیکن بجٹ ذرا اوپر گیا لیکن ہمیں آج جیت کر جانا تھا۔

حمزہ مجید نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کا نام سیالکوٹ ہوگا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید کو آٹھویں ٹیم کی چابی تھمادی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم 10سالہ معاہدے کے تحت نیلام کی گئی ہیں اور دونوں ٹیمیں سالانہ فیس ادا کر کے معاہدہ تجدید کروائیں گی اور ایک سال کی فیس بالترتیب 175 کروڑ اور 185 کروڑ روپے ہے۔

قبل ازیں تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔

کامیاب پارٹیوں کو اختیار ہے کہ وہ راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کرسکیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول