Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد اور کارگو ہینڈلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Share It:

[ad_1]

کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد اور کارگو ہینڈلنگ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 کے دوران کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ ماہ اور گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مختلف اقسام کے ویسلز، خاص طور پر کنٹینر شپ اور ٹینکرز کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جو تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی نشان دہی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کارگو کی اقسام میں بھی تنوع دیکھا گیا، جن میں سیمنٹ، کلنکر، چاول، کیمیکلز اور آئل مصنوعات شامل ہیں، جو صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی پورٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 476 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 41 ہزار 209 میٹرک ٹن برآمدی جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار 267 میٹرک ٹن درآمدی کارگو شامل ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمدات کا حجم زیادہ رہا ہے۔

پورٹ حکام نے بتایا کہ اس دوران 7 جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوئے، جن میں کنٹینر شپ، ٹینکر اور بلک کارگو بردار جہاز شامل تھے جبکہ 6 جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے، کارگو کی اقسام میں کنٹینرائزڈ کارگو سب سے نمایاں رہا، جس کی مقدار ایک لاکھ 10 ہزار 40 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ کلنکر، سیمنٹ، چاول، کھاد اور مائع کارگو بھی ہینڈل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران مزید متعدد کنٹینر بردار اور دیگر جہازوں کی آمد متوقع ہے، جس سے پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی کا امکان ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول