Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپریل کے بعد تک کیلیے کافی ہیں‘

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

وزیر خارجہ کو بریفنگ میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپریل کے بعد تک کی ضروریات کے لیے کافی ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ لینے اور تیاریوں کو پرکھنے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو اپریل اور اس کے بعد کے مہینوں کی ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

نائب وزیراعظم نے موجودہ سپلائی پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارتوں اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنائیں اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول