دادو (رپورٹر) دادو میں پسند کی شادی کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق شہر کے پرانے بس اسٹاپ کے علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کر کے الیکٹریشن مستری آصف ولد شمس الدین سرهیو کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی آصف سرهیو کے بھائی ماجد سرهیو نے کچھ عرصہ قبل ساجدہ سرهیو سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں فریقین میں تنازع چل رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں سجاد اور خدا بخش کے ملوث ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔



