Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دادو میں پنجاب پولیس کی کارروائی، خواتین کی اسمگلنگ کیس میں زمیندار کا بیٹا گرفتار

Share It:

دادو (رپورٹر) پنجاب پولیس نے خواتین کی اسمگلنگ کے کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مبینہ سہولت کار سلیم ملاح کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو دادو سے حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گرفتار سلیم ملاح کے والد اور زمیندار ایوب ملاح نے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف ڈی ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کا خواتین کی اسمگلنگ یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایوب ملاح نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، اسے فوری رہا کیا جائے۔ مظاہرین نے حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول