Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرےگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

Share It:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرےگا۔

اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہاکہ امریکا نے ابتدا میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران افزودہ یورینیئم کے ذخائر باہر منتقل کرے لیکن ایران یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرےگا، نیوکلیئرفائل، منجمدا ثاثوں،لبنان پر 3 ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز 60 روز تک بغیر کسی ٹیرف کے گزر سکتےہیں، جہازوں کو صرف اسٹینڈرڈ نیوی گیشن یا سروس فیس دینا ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مذاکرات کی ذاتی طورپر رہنمائی کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودیہ، قطر، مصر اور امارات ثالثی کے عمل کو سپورٹ کر رہےہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ سخت ہوسکتا ہے مگر حتمی معاہدہ قابل حصول ہے، ڈیل میں کوئی منفی نکتہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول