Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اوباڑو کے قریب پولیس ناکے پر شر گینگ کے دو ڈرون حملے، گولے نہیں پھٹے

Share It:

اوباڑو (رپورٹ: علی رضا راجپوت) اوباڑو کے قریب راونتی تھانے کی کچی آبادی میں ایک اور پولیس ناکے پر شر برادری کے مسلح افراد کی جانب سے دو ڈرون حملے کیے گئے تاہم ڈرون پھٹنے میں ناکامی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے کچی آبادی کے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور مزید نفری کو طلب کر لیا ہے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول