ملیر(رپورٹ:شاہد چھجڑو) ملیر میں گوندل شادی ہال کے قریب مہران ہائی وے پر گندے نالے سے کپڑے اتار کر لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نالے سے باہر نکالا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ملیر بھی موقع پر پہنچ گئے، جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



