Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

Share It:

کراچی (نامہ نگار) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی اور وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی نے کالعدم تنظیم فتنے ہند (بی آر جی) سے وابستہ مبینہ دہشت گرد فضل حق خان ولد کمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم اپنے غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایت پر کراچی میں موجود تھا اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے شہر میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی آپریشن کراچی تھانے میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ 4 اور 5 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول