Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سویڈن کی نئی وزیرِ صحت پہلی پریس کانفرنس میں بے ہوش

Share It:


سویڈن کی حال ہی میں وزیرِ صحت بننے والی ایلیزابیت لان اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں بے ہوش ہوکر اسٹیج پر گر گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور وزیرِ توانائی و صنعت ایبا بُش اُن کے ساتھ کھڑے تعارف کروا رہے تھے۔

جیسے ہی وزیر صحت ایلیزابیت لان ڈگمگائیں، ساتھی وزیر ایبا بُش فوراً آگے بڑھیں اور ان کی سہارا دینے کی کوشش کی۔

یہ منظر کیمروں میں قید ہو کر لمحوں میں خبروں کی زینت بن گیا۔

پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت ایلیزابیت لان نے خود ہی ہلکا سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام منگل نہیں تھا۔ کبھی کبھار شوگر لیول ڈراما کرا دیتا ہے۔

ان کے اس جملے نے سنجیدہ ماحول کو مزاح میں تبدیل کردیا۔

ابھی تک یہ تو واضح نہیں کہ اس اچانک گرنے سے وہ زخمی ہوئیں یا نہیں، مگر غیر ملکی میڈیا اور ان کے مداحوں کے مطابق یہ انٹری یقینا ʼیادگارʼ ثابت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں کہ "سویڈش ہیلتھ منسٹر نے ہیلتھ ایشو سے ہی اننگز شروع کی!”

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول