Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Airblue 2010 Plane Crash: Private Airline Ordered to Pay Over Rs5 Billion in Compensation

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2010 میں ایئر بلیو کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے واقعے سے متعلق کیس میں نجی ایئر لائن کی تمام 8 اپیلیں خارج کر دیں جبکہ 05 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متاثرین کی 8 اور ایئر بلیو کی 8 اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے طیارہ حادثے میں ہونے والے نقصانات کے لیے معاوضے کے سول دعوے پر فیصلہ دیا۔ عدالت نے ایئر بلیو کو فی اپیل 1 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق متاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین کا ہرجانہ ادا کیا جائے، متاثرہ راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین رقم فراہم کی جائے، متاثرین میں شامل محمد الیاس کو 1101.868 ملین ہرجانہ دیا جائے۔

گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین، متاثرین محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین اور کرنل (ر) شمیم ​​اختر 606 ملین بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

متاثرین نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سول جج نے اپنے فیصلے میں جزوی طور پر فی کس ایک کروڑ روپے کی حد تک معاوضے کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے ایئر بلیو کو درخواستیں دائر کرنے اور عدالتی وقت کے ضیاع پر جرمانہ عائد کیا۔

متاثرین کی اپیلیں ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہیں۔ بعدازاں، ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے واپس سیشن ججز کے دائرہ اختیار میں دے دیں تھیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول