Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لبنانی فوج کے کمانڈر ان چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے اہم ملاقات

Share It:

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہیکل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں خاص طور پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تربیتی تعاون کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔

یہ دورہ پاکستان اور لبنان کی مسلح افواج کے درمیان قریبی فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول