Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نئے بجٹ میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سینکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (GST) کے نفاذ اور مختلف اشیاء کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فنانس بل کی دستاویزات کے مطابق ان اقدامات سے قومی خزانے کو 70 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی، لیکن اس سے عوامی استعمال کی سینکڑوں اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ بجٹ کے تحت دودھ، ڈیری مصنوعات، کھانے کا تیل، گھی، مصالحے، بیکری کی اشیاء، کیچپ، جیلی، پلاسٹک اور سینیٹری کا سامان مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عام استعمال کی اشیاء جیسے شیمپو، بالوں کا تیل، پرفیوم، باڈی اسپرے، کراکری، سفری بیگ، کیمرے، زرعی ادویات اور ای سگریٹ بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب بجٹ میں امیر طبقہ بھی ٹیکس نیٹ میں آیا ہے، جہاں لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جس سے حکومت کو 25 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ جبکہ صنعتی اور تجارتی درآمد کنندگان کے منافع کا فرق ختم کر کے قومی خزانے میں 30 ارب روپے کے مزید ٹیکس جمع کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول